نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون اور بڑھ گیا۔ دفاعی پیداوار پچھلے مالی سال 12 فیصد اضافہ کے ساتھ 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کی دفاعی پیداوار 12 ارب ڈالر (ایک کھرب روپے) سے تجاوز کرگئی ہے۔ حکومت دیگر ممالک سے دفاعی ساز و سامان پر انحصار کم کر رہی ہے۔ بھارت پچھلی دہائی میں دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ درآمد کرنے والا ملک رہ چکا ہے۔ اسلحہ کیلئے اس کی آدھی سے زیادہ ضرورت روس سے پوری ہوتی تھی۔ وزارت دفاع کے مطابق 31 مارچ کو بھارت کا مالی سال مکمل ہوا تو مقامی دفاعی پیداوار 1.07 کھرب روپے تھی۔ بھارت کی دفاعی برآمدات میں بھی 24 فیصد اضافہ ہوا جن کا حجم 160 ارب روپے رہا۔ راجستھان میں حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ نے مگ 21 لڑاکا طیاروں کا پورا فلیٹ گرا¶نڈ کر دیا۔
بھارت کا جنگی جنون: دفاعی پیداوار میں 12 فیصد اضافہ‘ حجم 12 ارب ڈالر
May 21, 2023