رواں سال منشیات فروشی ‘پتنگ بازی میں ملوث 4103ملزم گرفتار

May 21, 2023


لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر نگرانی لاہور پولیس نے منشیات فروشوں اور پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے رواںسال 4103 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران2083کلوسے زائد چرس، 38 کلو سے زائد ہیروئن، 18کلوسے زائد آئس اور70 ہزار 872 لٹر شراب برآمد کی ہے۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3537ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ 47ہزار328سے زائد پتنگیں، 3347 ڈور چرخیاں اور بڑی تعداد میں پتنگ سازی کا سامان بھی برآمد کیا گیاہے۔

مزیدخبریں