گھوٹکی (این این آئی) گھوٹکی میں کچی شراب کا کاروبار عروج پر ہے۔ زہریلی شراب پینے سے چچا بھتیجے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد بے ہوش گئے۔ گزشتہ شب گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے علاقے جیلانی محلہ میں 6 افراد نے کچی شراب نوشی کی زہریلی شراب پینے سے ان لوگوں کی حالت غیر ہوگئی، جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر 40 سالہ قیصر سولنگی اور 23 سالہ اس کا بھتیجا راجہ سولنگی 35 سالہ تنویر احمد دایو اور 38 سالہ سہیل احمد سموں دم توڑ گئے۔ جبکہ 2 افراد ابھی تک بے ہوش پڑے ہیں۔ سولنگی برادری کے ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اوباڑو میں کچی شراب کا کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو اوباڑو تھانے پر تعینات ایک پولیس اہلکار نے زہریلی شراب دی تھی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پولیس اہلکار اور کچی شراب بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
زہریلی شراب، 4جان بحق
گھوٹکی: زہریلی شراب سے چچا بھتیجے سمیت 4 افراد ہلاک، 2 بے ہوش
May 21, 2023