اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 22 مئی کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جی ٹونٹی کانفرنس کے خلاف اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ حریت رہنما جیلوں میں بند ہیں۔ کشمیریوں پر ظلم کی انتہا ہو چکی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019ءکو جو اقدامات کئے‘ اس پر بھارت جشن منا رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی کانفرنس کرا رہا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ تمام ممالک کو خطوط لکھے ہیں۔ سب کو موجودہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ اس جی ٹونٹی کا سب کو بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ممالک مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی میں شریک ہوتے ہیں تو انہیں بھارت کے ظلم میں برابر کے شریک سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 22 مئی کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جی ٹونٹی کانفرنس کے خلاف اسلام آباد میں ریلی نکالوں گی۔
مشعال ملک