ننکانہ (نامہ نگار) بڑا گھر سید والا روڈ قلعہ اعواناں میں کنویں کو مزید گہرا کرتے ہوئے اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدو مٹی تلے دب گئے۔ اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ 3 ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ وہاں پہنچا۔ 2 مزدور 28 سالہ فاروق اور 16 سالہ سلیم کو بحفاظت زندہ کنویں سے نکال لیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو نے تیسرے مزدور 18 سالہ امین کو تشویشناک حال میں مسلسل سی پی آر اپلائی کرتے ہوئے قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔
مزدور جاں بحق