جناح ہا¶س حملہ، سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، شوہر پکڑا گیا 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے 9 مئی کو جناح ہا¶س پر حملے کی تحقیقات کیلئے سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا ہے۔ پولیس نے خدیہ شاہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ اور بھائی حراست میں لینے کا الزام غلط ہے۔ خدیجہ شاہ جناح ہا¶س پر حملے کی مرکزی ملزمہ ہیں۔ پولیس پہنچنے پر خدیجہ شاہ دروازے سے نکل گئیں۔ سی سی ٹی وی ویڈیو آ گئی۔ عمر شیخ نامی شخص نے خدیجہ شاہ کو پناہ دی تھی۔
خدیجہ شاہشوہر 

ای پیپر دی نیشن