سالانہ پلان کوآرڈینیشن  کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو ہو گا


اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو ہو گا ، نیشنل اکاو¿نٹس کمیٹی اجلاس کے شیڈول میں دوسری بار تبدیلی کر دی گئی، اب یہ اجلاس پیر کو ہوگا، جس میں موجودہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ جاری کیا جائے گا۔اجلاس میں زراعت، صنعت، خدمات سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی بنیاد پر اہداف کا تعین کیا جائے گا، بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی کابینہ سے اگلے ہفتے منظوری متوقع ہے ۔قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا، حکام وزارت خزانہ کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔
 اجلاس

ای پیپر دی نیشن