لاہور(خبرنگار)قومی اسمبلی کے حلقہ 108 میں ضمنی الیکشن رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔فرخ حبیب نے درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو فریق بنایا ہے، درخواست میں مو¿قف اپنا یا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی میعاد ختم ہونے سے 120 دن قبل ضمنی انتخاب نہیں ہو سکتا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 108 میں الیکشن کمشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ استدعا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 108 میں الیکشن روکنے کا حکم دیا جائے۔
این اے 108
فرخ حبیب نے این اے 108 میں ضمنی الیکشن رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
May 21, 2023