بھیرہ: پسند کی شادی کی رنجش‘ باپ نے بیٹی، اس کی ساس کو قتل کر دیا


بھیرہ (نامہ نگار) دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات‘ باپ نے اپنی بیٹی اور اس کی ساس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ محلہ حاجی گلاب بھیرہ کے محنت کش زبیر نے 8 ماہ قبل لاہور کے اکرم کی بیٹی حنا سے شادی کی تھی جس کا اکرم کو رنج تھا، وہ موقع پا کر دن دیہاڑے اپنی بیٹی کے گھر داخل ہو گیا اور آتے ہی حنا اور اس کی ساس بشیراں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بھیرہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
دہرا قتل
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...