لاہور(خبرنگار)ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے کہا ہے کہ بین الا قوامی سطح پر ہونے والی تبدیلیاں پاکستان کو دعوت دے رہی ہیں کہ خود کو درست کریں اور بر اعظم ایشیاءکو متحد اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ وہ گذشتہ روز میڈیا سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔ جہانگیر وینس نے کہا کہ عوام اور آئین نے دفاعی اداروں اور عدلیہ کو جو عزت و تقریم اور اختیارات دیئے ہیں اس کا کیا حشر ہوا سب جانتے ہیں۔ میڈیا کے ذریعے اس حوالے سے تمام صورت حال سب کے سامنے ہے جو قابل فخر نہیں۔ایشیاءکیلئے دنیا میں اچھے کام کرنے کا موقع بنتا نظر آرہا ہے کیونکہ یورپ اور امریکہ اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اپنی اصل حیثیت کھو رہے ہیں۔ پاکستان جغرافیائی پوزیشن اور اقوام متحدہ کے تحت مختلف ملکوں میں خدمات سر انجام دے کر پاکستان کو جو شہرت حاصل ہو چکی ہے ہمت کریں تو اس کیلئے بہت ہی اچھا موقع ہے اگر پاکستان نے خود کو درست نہ کیا تو پاکستان سے محبت کرنے والے عوام کے غصہ کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی اپنا فرض سمجھتی ہے۔ کہ یہ جو موقع مل رہا ہے اس کو ضائع نہیں ہونے دینا اور پاکستان کے ذمہ داروں نے خود کو درست نہ کیا تو ڈیموکریٹک پارٹی اس خلاءکو پ±ر کرے گی۔