اداروں کو ذاتی ایجنڈے کےلئے استعمال کرنےوالی  با اثر شخصیات کو بے نقاب کرنا ہو گا:رانا فاروق سعید

May 21, 2023


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعیدنے کہا ہے کہ عمران پراجیکٹ کی عدالتی سرپرستی تک ملک بحران کا شکار رہے گا اورآخری چھتری ہٹنے تک لاڈلہ ملک و قوم کو فتنے فساد میں مبتلا رکھے گا۔ بعض ججوں کے جانبدارانہ فیصلے انصاف کے نظام کو متعفن کر رہے ہیں۔اداروں کو اپنے ذاتی ایجنڈے کےلئے استعمال کرنےوالی با اثر شخصیات کو بے نقاب کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں