جدید ترین ہاو¿سنگ سوسائٹی ویلنشیا ٹاو¿ن لوگوں کی خوابوں کی تعبیر بن چکا 

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور کی جدید ترین ہاو¿سنگ سوسائٹی ویلینشیا ٹاو¿ن سڑکوں کی بحالی اور کارپیٹنگ، دفتری امور کی ڈیجیٹائزیشن، روزمرہ شکایات کے اندراج اور ازالے کے خودکار آن لائن نظام اور موثر سکیورٹی انتظامات کے باعث لوگوں کی خوابوں کی تعبیر بن چکا ہے۔ اس کے علاوہ ویلنشیا ٹاو¿ن کی گذشتہ سالانہ اجلاس میں 3 بڑے منصوبوں کی منظوری کے بعد ان پر عمل درآمد کا آغاز ہوچکا ہے۔ ان منصوبوں میں ویلینشیا کے نئے فیز کا اجرا، مین شاہراہ پر ہائی رائزکمرشل ٹاور اور نئے کمیونٹی سینٹر کی کثیر منزلہ بلڈنگ کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ ویلنشیا ٹاو¿ن کے صدر خواجہ فرقان اور سیکرٹری جنرل فخر اسلام بٹ کے مطابق ویلنشیا ٹاو¿ن کے نئے فیز کیلئے منصوبہ بندی شروع ہو چکی ہے جبکہ ہائی رائز کمرشل ٹاور 26 منزلہ ہوگا اور نئے کمیونٹی سنٹر کی عمارت 15 منزلہ ہوگی۔ یہ طویل مدتی منصوبے تقریباً5 سالوں میں مکمل ہوکر ویلنشیا ٹاو¿ن کی تقدیر بدل دیں گے۔ ویلینشیا میں ”ہمارا ویلینشیا گروپ“ کی مینجمنٹ کمیٹی کے تمام ارکان اعزازی طور پر بغیر کسی تنخواہ کے کام کررہے ہیں۔ ہمارا ویلنشیا کی ٹیم انتہائی پڑھے لکھے اور مختلف شعبوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد پر مشتمل ہے۔ ویلنشیا ٹاو¿ن میں ”ہمارا ویلنشیا گروپ“ 2015 سے جیت رہا ہے اور ہماری بہترین کارکردگی کا ثبوت یہ ہے کہ 2022 میں منعقدہ آخری انتخابات میں ہماری ٹیم 65فیصد سے زائد ووٹ لے کر واضع برتری سے کامیاب ہوئی۔ ہمارا ویلنیشا گروپ کی ٹیم نے 20 سے 25 سال پرانے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا ہے جس سے سوسائٹی کے رہائشیوں کا طرزِ زندگی جدید دور کے رہائشی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن