لاہور (نیوز رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ آرتھوپیڈک کے زیر اہتمام جوڑوں کی تبدیلی پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے ادارے میں جاری تعلیمی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا۔ ورکشاپ سربراہ شعبہ آرتھوپیڈک پروفیسر فیصل مسعود کی زیر نگرانی منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں پاکستان آرتھوپلاسٹی کے صدر پروفیسر شاہد نور، پروفیسر تحسین ریاض، پروفیسر رانا دل آویز ندیم، ڈاکٹر عرفان الحق، ڈاکٹر امین چنائی، پروفیسر عارف خان، ڈاکٹر اسرار احمد، ڈاکٹر ناصر، ڈاکٹر ممریز سالق، ڈاکٹر محمد عقیل اور ڈاکٹر اسد علی نے شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد زیر تربیت ڈاکٹرز کو کہلے گٹنے کی خرابی، جوڑ کی تبدیلی بارے جدید طریقہ علاج اور تجربات پر تبادلہ خیال کرنا تھا اور تربیت لینے والوں کو مصنوعی کولہے اور گٹنے کے جوڑوں پر عملی تربیت بھی کروائی گئی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پرائمری انجیو پلاسٹی کی سہولت ماضی میں صرف اشرافیہ کو ہی دستیاب تھی جبکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں پرائمری انجیو پلاسٹی کی 24/7 سہولت فراہم کر دی ہے ۔پی کے ایل آئی میں روبوٹک سرجری کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔