لاہور(نیوز رپورٹر)اخبار مارکیٹ لاہور سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر اخبار فروش یونین لاہور کے صدر چوہدری مشتاق علی،چیئرمین چوہدری عاشق علی، سینئر نائب صدر ملک امتیاز، نائب صدر سجاد عظیم، جنرل سیکریٹری رانا محمد یامین،جوائنٹ سیکرٹری سیف بابر فنانس سیکرٹری ملک تنویر، سیکرٹری اطلاعات عمر یا سین، آفس سیکرٹری سید عارف حسین شاہ،حاجی نزیرادین، چوہدری خلیق احمد، حاجی ارشد علی، مولوی طارق، چوہدری جاوید اقبال، سید ماجد رضا، سلطان تنولی، مبین دربار، سعید اعوان، شاہد اعوان، نعیم عظیم، سلطان کینٹ، امین بابر، چوہدری نثار، اور اخبار فروشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاءنے پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیا۔اور 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مزمت کی۔ اس موقع پر شرکاءنے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانا بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک فوج ہماری ڈیڈ لائن ہے۔ فوجی تنصیبات پر حملے والوں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ 9مئی ملک کی تاریخ کا شرمناک باب ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ جناح ہاو¿س پر دعویٰ بولنے والے ان کی قیادت کرنے والے اور اس مجرمانہ فعل پر ابھارنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ریلی کے شرکاءنے پاک فوج اور شہداءکے حق میں بھرپور نعرہ بازی کی۔
اخبار فروش یونین لاہور کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی،نعرے بازی
May 21, 2023