میڈیا نے جمعہ 19 مئی کو جارجیا کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے مناظر کی اطلاع دی، جب روس کی جارجیا کے ساتھ پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر بحث کے دوران کچھ ارکان آپس میں لڑ پڑے۔پہلی ایئر لائنز ‘‘ ایزیموتھ’’ نے ماسکو سے جارجین دارالحکومت ٹبیلسی کی طرف پروا ز کی اجازت حاصل کرلی ہے۔ ایئر لائنز کے ریزرویشن سسٹم کے مطابق پروازیں جمعہ سے شروع ہوں گی۔جارجیائی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ "Azimuth" پابندیوں کے تابع نہیں ہے اور اس لیے اس کے طیارے جمہوریہ جنوبی قفقاز کا سفر کر سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے بعد 2019 میں ماسکو کی درخواست پر دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔ روسی صدر پوٹین کی طرف سے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے اور جارجیائی باشندوں کو بغیر ویزا کے روس جانے کی اجازت دینے کا حکم نامہ پیر سے نافذ العمل ہورہا ہے۔یاد رہے لاکھوں جارجیائی باشندے روس میں رہتے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا لیکن صدر سلوم زورابیشویلی نے پوٹین کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیا۔ انہوں نے روس کی جانب سے سابق سوویت یونین کے ملکوں پر رسوخ بڑھانے کی کوششوں سے پہلے بھی خبردار کیا ہے۔ جارجیا کے صدر نے گزشتہ ہفتے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا "ایک اور روسی اشتعال انگیزی!"