وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ "قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مملکت بحرین نے جمہوریہ لبنان کے ساتھ سفیروں کی سطح پر سفارتی نمائندگی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدم دونوں ملکوں اور ان کی عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔واضح رہے بحرین نے 30 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ اس نے لبنانی سفیر کو اگلے 48 گھنٹوں کے اندر سرزمین چھوڑنے کا کہ دیا ہے۔ یہ اقدام لبنانی حکام کی جانب سے جارحانہ بیانات کے بعد کیا گیا تھا۔
بحرین نےایک بار پھر لبنان کے ساتھ سفارتی نمائندگی شروع کر دی
May 21, 2023 | 14:01