عثمان ترکئی کا پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان

May 21, 2023 | 19:24

ویب ڈیسک

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عثمان ترکئی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان کردیا۔ عثمان خان ترکئی نے 9مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی . انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے ہم اب ان کے ساتھ مزید نہیں چل سکتےمیں نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفی دےدیاہے.آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ سے نہیں لڑوں گا۔کرنل شیر خان شہید کے گائوں سے میر ا تعلق ہے. کرنل شیر خان شہید کی حمایت میں ریلی بھی نکالی۔عمران خان اور ان کی پارٹی نے دہشتگردی کی. کل پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالیں گے۔

۔

مزیدخبریں