کراچی: خطرناک ٹائیفائیڈ کے کیسز بڑھنے لگے، محکمہ صحت نے ہدایات جاری کردیں

May 21, 2023 | 20:04

ویب ڈیسک

کراچی: شہر قائد ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے ہدایات (ایڈوائزری) جاری کر دی ہیں۔

صوبائی محکمہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں سفارش کی گئی کہ کسی بھی بخار کے علاج کے لیےغیرضروری طور پر اینٹی بائیوٹک ادویات نہ دی جائیں اور Azithromycin نامی دوا کو بھی غیر ضروری طور پر تجویز نہ کیا جائے۔محکمہ صحت سندھ نے اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے علاج کی مخصوص اینٹی بائیوٹک ادویات صرف بلڈ کلچر ٹیسٹ کے بعد ہی دی جائیں۔ماہرین نے جاری ایڈوائزری کے تحت ویکسی نیشن سے محروم بچوں کو فوری طور ویکسین لگوانے کی بھی سفارش کی ہے۔

مزیدخبریں