مظفرآباد: چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے. مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے اراکین قانون ساز اسمبلی نے ان کا استقبال کیا.اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت جی 20 اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کروا رہا ہے اور مجھے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کی دعوت دی گئی ہے. پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے مجھے ضلع باغ میں احتجاجی جلسے کی بھی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد کروا کے مقبوضہ کشمیر کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا. ہم ان کو غلط ثابت کریں گے.اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان کیلئے یہ ممکن نہیں کہ وہ دنیا میں کوئی اہم کردار ادا کر سکے۔