اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو ٹیلی فون کر کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دو روز قبل بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایک ریلی کے دوران خودکش دھماکا ہوا تھا .جس میں سراج الحق محفوظ رہے جبکہ ان کے 6 کارکن زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔آج وزیر اعظم نے انہیں فون کر کے خیریت دریافت کی اور کہا کہ الحمدللہ آپ خودکش حملے میں محفوظ رہے. واقعے کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے. دہشتگردی کے خاتمے کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور حملے میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ سراج الحق نے فون کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔