لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کی کامیابی کے بارے میں الیکشن کمیشن کا 9 اپریل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے تحریری فیصلہ میں قرار دیا کہ الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا، ریٹرننگ افسر دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے انکار کرچکا تھا اور فارم 47 جاری کر کے فارم 49 کے لیے سفارشات بھیج چکا تھا۔ لہٰذا اس موقع پر الیکشن کمیشن، الیکشن کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کر سکتا۔ مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد ارشد پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 133 میں دوبارہ گنتی کے بعد میں کامیاب قرار پائے تھے جس کے بعد آزاد امیدوار محمد عاطف نے ان کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کی۔
ایم پی اے رانا ارشد کی کامیابی کے حوالے سے الیکشن کمشن کا نوٹیفکیشن کالعدم
May 21, 2024