اسلام آباد (این این آئی+ نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نا ہوسکا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت جج صہیب بلال رانجھا نے کی، علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لی۔بعد ازاں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔
اسلحہ، شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا
May 21, 2024