اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کے خلاف درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس درخواست پر سماعت کریں گے۔ شیر افضل مروت نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وزیر خارجہ کام کر رہے ہیں، اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے سے آئین ناواقف ہے۔ آئین میں ایسی کوئی شق نہیں جو ڈپٹی وزیراعظم کے نوٹیفکیشن کی اجازت دے، نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...