ایران نے ہماری مدد مانگی،رئیسی کی وفات سے ہمارا موقف نہیں بدلے گا:امریکہ

May 21, 2024 | 10:21

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد امریکی مدد کی درخواست کی تھی۔ ان کی موت سے تہران کے بارے میں واشنگٹن کے بنیادی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ہم مدد نہیں کر سکے'محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ لاجسٹک وجوہات کی بنا پرایران کی طرف سے درخواست کی گئی مدد فراہم کرنے سے قاصر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "رئیسی کی موت پر ہماری تعزیت غلط اشارے نہیں بھیجتی ہے اور نہ ہی ان کے بارے میں ہماری رائے کو تبدیل کرتی ہے"۔ "رئیسی انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیوں میں ملوث رہےتھے"۔ہم پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے"ملر نے زور دے کر کہا کہ امریکہ اپنی پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرتا رہے گا۔ یہ پابندیاں ایرانی حکومت کے زیر استعمال طیاروں پر بھی عاید رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ "ایران کے بارے میں ہمارا نقطہ نظر تبدیل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا۔ ہم ایرانی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے اور تہران حکومت کی دہشت گردی کی حمایت کا مقابلہ کریں گے

مزیدخبریں