لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ محض ڈینگیں مارنے سے ڈینگی نہیں مریں گے۔اس خطرناک مچھر سے مستقل نجات کیلئے بھرپورصفائی ستھرائی کااہتمام اور ہر ناگزیر اقدام کرنا ہوگا۔ ڈینگی کیخلاف مہم میں عوام کلیدی کرداراداکریں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مستعد اورمستند قیادت میں ان کے معتمدو متحرک صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرڈینگی کیخلاف آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے شب وروز انتھک محنت کررہے ہیں۔ انتھک ڈینگی ورکرز وزارت صحت کاہراول دستہ ہیں۔صوبائی وزیرصحت کا پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ڈینگی ورکرز سے خطاب اس مہلک مچھر سے نجات کاروڈ میپ اورنصاب تھا۔
ڈینگی کیخلاف مہم میں عوام کلیدی کرداراداکریں: شوکت ورک
May 21, 2024