لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے الگ الگ بیانات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی اور سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا کہ ہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی شہادت پر ایرانی قوم سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں،آج عالمِ اسلام کے لیے انتہائی رنج و اَلم کا دن ہے،ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت عالمِ اسلام کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ اندوہناک واقعہ پر ہر پاکستانی اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں،مسلم امہ ایک عظیم لیڈر سے محروم ہونے پر سوگوار ہے۔کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لیے صدر ابراہیم رئیسی خصوصی درد دل رکھتے تھے۔