وزیر بلدیات کا شہر خاموشاں کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

May 21, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کاہنہ‘ لاہور میں محکمہ بلدیات کے زیرانتظام جدید سہولیات کے حامل قبرستان "شہر خاموشاں" کا دورہ کیا۔ شہر خاموشاں اتھارٹی کی قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ماریہ طارق نے صوبائی وزیر کو سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی۔ ذیشان رفیق نے شہر خاموشاں میں میت کے اندراج، غسل، نماز جنازہ اور تدفین کے طریقہ کار کی تفصیلات معلوم کیں‘ سہولیات کے معیار پر اظہار اطمینانکیا۔ انہوں نے کہا سہولیات فراہمی کیلئے شہر خاموشاں اتھارٹی کا دائرہ کار تمام اضلاع تک وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ شہر خاموشاں اتھارٹی مکمل فعال بنانے‘  سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے  اقدامات کریں گے۔ وزیر بلدیات نے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی کہ میتوں کی منتقلی کیلئے تمام ایمبولینسیں مکمل فعال رکھی جائیں۔ 

مزیدخبریں