اناڑیوں نے 4 سال محض ڈینگیں ماریں ، ہم ڈینگی مارتے ہیں:خواجہ عمران نذیر 

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہمارے پیشرو اناڑیوں نے چار سال محض ڈینگیں ماریں ، ہم ڈینگی مارتے ہیں۔ڈینگی سمیت تمام وبائی امراض کی روک تھام میں شہریوں کو بھی اپنا کردار اور ذمہ داری نبھانا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک میں ڈسٹرکٹ اینٹمالوجسٹس بطور ماسٹر ٹرینرز کے دوسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہا کہ ہیلتھ کارڈ سسٹم میں تبدیلی لاکر ہیلتھ سسٹم کو زیادہ متحرک بنائیں گے۔خواجہ عمران نذیر نے اینٹمالوجسٹس سمیت تمام ڈاکٹرز کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ نئے تقاضوں کے مطابق نئی ریسرچ، نئی ٹیکنالوجی اورجدید سٹڈی سے استفادہ کرکے اپنا علم کو اپڈیٹ رکھیں۔انہوں نے کہا رواں سال میں ویکٹر سرویلینس اور مانیٹرنگ کے ذریعے ڈینگی سے کوئی ڈیتھ رپورٹ نہیں ہوئی۔
ڈینگی ملازمین کے تمام مسائل حل کریں گے۔سیشن کے اختتام پر صوبائی وزیر نے سیشن کے دوران ماسٹر ٹرینرز اینٹمالوجسٹس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن