لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی‘ ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر انتہائی افسوس کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونا مسلم امہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ پاک ایران تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے شہید ابراہیم رئیسی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں۔