نیویارک (آئی این پی ) 100 سال قبل انتقال کرجانے والے ڈنمارک کے ایک شہری کا 20 ہزار نایاب سِکوں کا مجموعہ نیلامی کیلئے رواں سال پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 60 ملین پانڈز تک پہنچ سکتی ہے۔ صدی قبل انتقال کرجانے والے لارس ایمل برون ڈیری کا کاروبار کرتے تھے۔ مرنے سے پہلے انہوں نے اپنی وصیت میں کہا تھا کہ 20 ہزار سِکے جو انہوں نے اپنی زندگی میں جمع کیے ہیں اسے 100 سال تک محفوظ رکھا جائے گا۔