لاہور(نامہ نگار)لوہاری گیٹ پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر لیا ہے۔ملزم ثاقب عرف مٹھو کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزم کے قبضے سے ہزاروں مالیت کی 1320 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ملزم گلی محلوں اور بازاروں میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا۔
منشیات فروش گرفتار ،1320 گرام چرس برآمد
May 21, 2024