آئی جی کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول و دیگر امور پر جائزہ اجلاس

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ ایلیٹ فورس پنجاب پولیس کی جدید تربیت یافتہ پروفیشنل فورس ہے جس کے اعلی تربیت یافتہ کمانڈوز ہائی پروفائل آپریشنز سمیت تمام چیلنجز کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ دہشت گردی، شدت پسندی خطرات کے پیش نظر ایلیٹ فورس کی ٹریننگ، رسپانس ریٹ مزید بہتر بنایا جائے۔ ایلیٹ پولیس اہلکاروں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے ماہر انسٹرکٹرز کی خدمات سے استفادہ کیاجائے۔جبکہ ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں قائم پولیس ویلفیئر سکولوں میں طلبا کی تعداد بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوںنے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز پولیس ویلفیئر سکولوں کا خود دورہ کریں۔ انتظامی و تدریسی عمل کی سپرویژن کو مزید بہتربنائیں۔ پنجاب پولیس کے زیر انتظام سکولوں میں اے لیول او لیول پروگرامز شروع کئے جائیں۔دریں اثناء سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس منتخب ہونیوالی ملتان کی ہونہار طالبہ سمعیہ سلیم نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ اے ایس پی سمعیہ سلیم نے اہلخانہ کے ہمراہ آئی جی سے ملاقات کی۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ محبوب اسلم، اہلیہ صوفیہ وڑائچ، ایس پی انوسٹی گیشن منزہ کرامت، اے ایس پی شہر بانو سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔آئی جی نے سمعیہ سلیم کو محکمہ پولیس کا حصہ بننے پر مبارکباد دی۔سمعیہ سلیم تمام پاکستانی بیٹیوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔اے ایس پی سمیعہ سلیم کو پنجاب پولیس کی طرف سے سووینئرز بھی پیش کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔

ای پیپر دی نیشن