نارووال (نمائندہ نوائے وقت) خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم اپنے ہی نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ندوکے پولیس ملزم زبیر عرف زوہیب اور ماجد کو ریکوری کی نشاندہی کے لئے لے کر جارہی تھی۔ نہر پڑی کے قریب 5 نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اسی دوران دونوں ملزم ماجد اور زبیر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ دونوں ملزم خواتین کے ساتھ حراسگی، زیادتی اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھے۔ نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔