وزیرآباد :عمران حملہ کیس کے ملزم دونوں بھائی بری

وزیرآباد(نا مہ نگار ) عمران خان حملہ کیس میںدوبھائی احسن اور مدثر عدالت سے بری ‘ملزم پر لگائے گئے الزامات کو ثابت نہ کیا جاسکا ۔جس پر دہشتگردی کی عدالت کی جج نتاشہ سلیم نے کیس ڈسچارج کرکے دونوں بھائیوں کو بری کردیا ۔جس فوڈ پوائنٹ کا حملہ کی پلاننگ کا لکھا گیا وہ فوڈ پوائنٹ 2 نومبر کو بند تھا مختار کنگ فش فوڈ پوائنٹ کے مالک اور چیف شیف نے اس سلسلہ میں بیان حلفی بھی جمع کرائے مقدمہ کے گواہ نے بیان حلفی جمع کروایا کہ اس سے پوچھے بغیر بیان لکھا گیا گواہ نے بیان ریکارڈ کرایا کہ2 نومبر کو وہ مختار کنگ فش گیا ہی نہیں عدالت نے تمام منظر نامہ کو مدنظر رکھتے ہوے جج نتاشہ سلیم نے ملزم احسن نذیر اور مدثر نذیر کو بری کرنیکا فیصلہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن