اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری عبدالرحمن بن ایوب نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
سربراہ رائل ملائیشین نیوی کا دورہ نیول ہیڈکوارٹرز ‘ یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی
May 21, 2024