ہائیکورٹ: کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی بحفاظت واپسی کیلئے درخواست دائر

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی بحفاظت واپسی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بشکیک میں پاکستانی طلباء پر حملوں کا سلسلہ 10 اپریل سے شروع ہوا، حکومت پاکستان نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود طلباء  کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات نہیں کئے، عدالت طلباء کی حفاظت یقینی بنانے اور بشکیک سے بحفاظت واپس بلانے کیلئے احکامات صادر کرے۔

ای پیپر دی نیشن