تولہ سونا 2300 روپے،  ڈالر 4 پیسے مہنگا 

May 21, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں تیزی جاری رہی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوفی تولہ سونا 2300 روپے  بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 400 کا ہو گیا۔ اس طرح دو روز کے دوران فی تولہ سونے کے بھاؤ 5400روپے بڑھ چکے ہیں۔ انٹربنک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔ انٹربنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قدر 278.45 روپے سے بڑھ کر 278.35 روپے ہو گئی۔

مزیدخبریں