حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آمنہ افضل نے کہا ہے کہ سماجی بہبود کے کاموںمیںبڑہ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے کیونکہ خدمت خلق سے ہی انسان اﷲکی رضا حاصل کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز یہاں بنیاد آفس کی رجسٹریشن کے موقع پر کیا۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ مخلوق خدا کی خدمت میں مگن ہیں وہ ملک وقوم کا سرمایہ ہیں۔