تنخواہوں ‘پنشنوں ،اجرتوں میں  اضافہ نہ کیا گیا توملک گیر احتجاج کریں گے:  نصیرالدین ہمایوں

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وفاقی بجٹ سے قبل تنخواہوں ‘پنشنوں اور صنعتی مزدوروں کی اجرتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک تیز کر کے محنت کش سراپا احتجاج ہونگے جو مطالبات کی منظوری تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار قائد مزدور مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان لوکل گورنمنٹ فیڈریشن رجسٹرڈ پاکستان نصیرالدین ہمایوں ملک نے وفاقی بجٹ 2024-25 ء کے سلسلہ میں منعقدہ فیڈریشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے مرکزی صدر ملک محمد نوید اعوان اور چیئرمین پاکستان سید ذوالفقار علی شاہ ‘صوبائی صدر غلام محمد ناز ‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرکزی مردا علی شیخ ‘محمد اکرم راجپوت مرکزی رہنما سمیت دیگر نے بجٹ میں 200 فیصد تک تنخواہوں ‘اجرتوں ‘پنشنوں میں فوری اضافہ کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن