کابل( نوائے وقت رپورٹ ) افغان صوبہ دایکنڈی کے متعدد سکولوں میں 9 تعمیراتی منصوبوں کا کام 5 ملین افغانی سے کی لاگت سے مکمل ہوگیا ہے۔صوبے کے ڈائریکٹر ایجوکیشن قاری عنایت اللہ سہار نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ مذکورہ صوبے کے 9 سکولوں میں امدادی تنظیموں کے تعاون سے 5 ملین 6 لاکھ 45 ہزار افغانی کی لاگت سے متعدد تعمیراتی منصوبے جن میں کلاس رومز کی تعمیر ، عماتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کے علاوہ 48 واش رومز کی تعمیر اور 7 صاف پانی کے کنوؤں کی کھدائی شامل ہے۔
سکولوں میں 9 تعمیراتی منصوبے 5 ملین افغانی سے کی لاگت سے مکمل
May 21, 2024