شیخوپورہ:’’نوائے وقت‘‘کی خبرپرانتظامیہ ان ایکشن،مقدمات درج

May 21, 2024

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)روزنامہ’’نوائے وقت‘‘کی خبرپرایکشن لیتے ہوئے شیخوپورہ شہرکے مختلف مقامات پربغیرنقشہ پاس کروائے تعمیرہونیوالی سات کمرشل وگھریلو عمارتوں کے مالکان کیخلاف میونسپل کمیٹی کے بلڈنگ انسپکٹر کی طرف سے مقدمات درج کروادئیے گئے یہ تمام مقدمات تھانہ بی ڈویژن میں درج کروائے گئے جن کیخلاف مقدمات درج ہوئے ان میںمحلہ مچھلی فارم ، اویس قرنی روڈکے گلبازاحمد ،ریگل سینما میاں محمدعباس، عالمگیرروڈپراناشہر کے محمد خالد ولد بشیر احمد،گلی ککے زئیاں کے حافظ محمدامجد سمیت دیگر شامل ہیں پلاننگ برانچ کے بلڈنگ انسپکٹرمحمدنعیم نے انہیں نقشہ کی منظوری کے بعد تعمیرات کیلئے متعدد باروارننگ جاری کی مگروہ باز نہ آئے جس پربلڈنگ انسپکٹرنے 7 کمرشل گھریلو بلڈنگ مالکان کیخلاف مقدمات درج کروادئیے ہیں۔

مزیدخبریں