بچیکی(نامہ نگار)پٹرول،گندم کی قیمتوں میں کمی کے باوجودمہنگائی کم نہ ہو سکی۔حکومت پھل، سبزیوں، گوشت،ڈبل روٹی، بسکٹ کی قیمتیں کنٹرول نہ کر سکی، بچیکی کے مقامی شہریوں نے ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اورگندم کی قیمتوں میں کمی کے باوجودشہر بھر میں اشیا خورو نوش کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔مزید شہریوں کا کہنا ہے کہ پھلوں میں سیب ،کیلا آم کی کی قیمتیں بھی دکاندار زیادہ وصول کر رہے ہیں۔