منڈی فیض آباد(نامہ نگار)7ڈاکوؤں نے الوکیل رائس ملز میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر دس افراد کو کمرے میں بند کر کے اور چوکیدار کو تشدد کر کے 13 لاکھ روپے اور دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے، 2بجے رات 7 ڈاکو ہاتھوں میں جدید اسلحہ لئے الوکیل رائس ملز میں داخل ہو گئے، انہوں نے ڈیوٹی پر چوکیدار محمد یا سین سے گن چھین لی اور دوسرے دس افراد کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور دفتر کے شیشے توڑ کر تیرہ لاکھ روپے نقدی اور دو موبائل لو ٹ کر فرار ہو گئے۔