شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری عبدالخالق ورک ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 141 چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ ملتان کے ضمنی انتخاب میں علی قاسم گیلانی واضح اکثریت سے کامیابی سے واضح ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جڑیں آج بھی عوام میںہیں اور جیالے شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کے سیاسی فلسفہ کی کامیابی اور ویژن کی تکمیل کیلئے متحد اور متفق ہیں اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہیںعوام نے 8 فروری کو سید یوسف رضا گیلانی پر اور انکی سیٹ چھوڑنے پر اب انکے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو اپنا نمائندہ چن کر یہ بات بھی ثابت کردی ہے گیلانی خاندان کی سیاسی خدمات ہمیشہ سے عوام کیلئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے سید ندیم عباس کاظمی ، چودھری لطیف احسن ، رانا محمداکرم ناز، کاشف گیلانی کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعدادبھی موجودتھی۔