شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے بجلی،گیس کے بلوںنے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں ، پٹرول ،بجلی،گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ عوام کیسا تھ ظلم ہے عوام بل ادا کریں یابچوں کوپا لیں،حکمران عوام کو ریلیف دینے والے اقدامات کر یں اور عوام کی بد عا ئوں سے بچیں،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ حکمران اور اشرافیہ عیا شی کررہی عوام ایک پنکھاچلانے کی سکت بھی کھو چکی ہے سیاست دان بدمست ہاتھی کی طرح اقتدارجنگ میں مصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،بجلی اور سوئی گیس کے بلوں کی ادائیگی غریب مزدور طبقے اور متوسط کاروباری سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کے مہنگے ترین بلوں نے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ نومنتخب حکومت فوری طور پر بجلی اور سوئی گیس کے قیمتوں کو کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔
بجلی، گیس کے بلوںنے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں:ملک اسلم بلوچ
May 21, 2024