شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)گرمی کی شدت میں اضافہ یا وجہ کچھ اور۔۔ ؟ شیخوپورہ شہراورگردونواح میں گیسٹروکامرض دن بدن بڑھ رہاہے اس کیساتھ ساتھ پیٹ کے دیگرامراض میں بھی اضافہ ہونے کی اطلاعات شہراورگرد ونواح کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں سینکڑوں کی تعدادمیں ڈائریا،گیسٹروکے مریض لائے جارہے ہیں اس مرض کے پھیلنے سے ہسپتالوں میں بھی رش لگ گیا ہے زیادہ ترتعدادبچوں بوڑھوں کی ہے جوڈائریااورگیسٹروکاشکارہو رہے ہیں۔محکمہ صحت کی طرف سے اس مرض سے بچنے کیلئے کوئی آگاہی پروگرام بھی نہیں کئے گئے۔ ڈاکٹرزکے مطابق ڈائریاکامرض گرمی کی شدت میں اضافے سے ہے انہوں نے شہریوں کوکہاکہ وہ پانی ابال کر پئیں ریڑھیوں سے کٹے ہوئے پھل یاسبزیوں کا استعمال نہ کرے کھانا کھانے سے قبل صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئے۔