صدر یو ایم ٹی کا کرغزستان میں پاکستانی طلباء کے خلاف تشدد پر افسوس کا اظہار 

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے کرغزستان کے شہر بشکیک میں پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباء  کے خلاف حالیہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے کرغیز حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی طلباء  کے تحفظ کیلئے فوری اقدام کریں۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ "ہمارے طلباء کی حفاظت اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے‘ نے پاکستانی حکام اور کرغیز حکام سے اپیل کی ہے کہ مکمل تحقیقات کریںاورذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ انکا کہنا تھا  ہمارے طلباء ہماری قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اس لیے ہمیں ان کے روشن مستقبل اور فلاح کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ 

ابراہیم مراد نے کرغیز حکومت پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔ صدر یو ایم ٹی نے مزید کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں کرغزستان میں طلباء  اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن