لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلوں کیلئے سادہ نظام وضع کیا جائے، جس میں بس صرف شدہ یونٹس اور ریٹ کا اندراج ہو تاکہ پروڈکشن کی لاگت اسی ماہ واضح کرلی جائے اور کئی ماہ بعد شامل کئے جانے والے ان گنت اضافی اخراجات سے جان چھوٹ سکے۔
اس وقت بلوں میں محصول بجلی، جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، فاضل ٹیکس، مزید ٹیکس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، کواٹرلی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، ایکسائز ڈیوٹی، ایف سی سرچارج، میٹر رینٹ، ٹیلی ویژن فیس اور پتا نہیں کیا کچھ شامل کر دیا جاتا ہے جو صنعتی اور کاروباری اداروں کیلئے درد سر بن گیا ہے۔ ان حالات میں ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ ان تمام چارجز کو اکٹھا کرکے ایک مناسب یونٹ ریٹ مقرر کیا جائے ۔
بجلی کے بلوں کیلئے سادہ نظام وضع کیا جائے:سٹیل میلٹرز
May 21, 2024