گجرانوالہ میں 50 لاکھ کی ڈکیتی کے واقعے کا ڈراپ سین

May 21, 2024 | 12:53

گجرانوالہ میں ڈکیتی کے واقعے پر ڈراپ سین ہو گیا ہے، جہاں ڈکیتی کی اطلاع دینے والے شخص کو ہی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق گجرانوالہ پولیس کی جانب سے 50 لاکھ کی ڈکیتی کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔پولیس کے مطابق شکایت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈکیتی کے دوران اسلحہ کے زور پر 50 لاکھ روپے سے محروم ہو گیا ہوں۔دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے کہنا تھا کہ ڈکیتی کے دوران اسے ٹانگ پر گولی لگی ہے، تاہم پولیس تحقیقات میں معاملہ اس کے برعکس نکلا۔تفتیش کے دوران انکشاف کرتے ہوئے ملزم نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ پولیس نے بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم مقروض ہے اور قرض ادا نہ کرنے کے لیے ڈراما رچایا تھا۔

مزیدخبریں