راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدنے کہا ہے کہ عوام کومعیاری اورحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کا مشن ہے دسمبر تک فوڈ کے کاروبار سے منسلک 5 لاکھ لوگوں کی ٹریننگ مکمل کروائی جائے گی اس مقصد کے لئے فوڈ لائسنس کی خصوصی کیٹیگری بھی متعارف کروائی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو زپریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ رواں سال یکم جنوری سے 20 مئی تک مجموعی طور پر3 لاکھ فوڈ پوائنٹس چیک کئے گئے اور حفظان صحت کا خیال نہ رکھنے پر 350 ملین سے زائد کے جرمانے کئے گئے 1 لاکھ کلو سے زائد مضر صحت گوشت تلف کیا گیا انہوں نے کہا کہ گزشہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 2 لاکھ 80 ہزار لیٹر جعلی اور ناقص مشروبات کو قبضے میں لیا گیا انہوں نے کہا کہ عوام معیاری اشیائے خوردو نوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے دسمبر تک فوڈ کے کاروبار سے منسلک 5 لاکھ لوگوں کی ٹریننگ مکمل کروائی جائے گی اس مقصد کے لئے فوڈ لائسنس کی خصوصی کیٹیگری بھی متعارف کروائی جا رہی ہے 56 فیصد خواتین خون کی کمی اور 53 فیصد وٹامن کی کمی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ سکولوں اور کالجوں میں قائم کینٹین کی بھی مکمل جانچ پڑتال کر رہے ہیں میٹ سیفٹی یونٹ قائم کر دیا گیا ہے گوشت کے حوالے سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے لاغر اور بیمار جانوروں کو مویشی منڈیوں میں لانے سے روکنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ہمارا مشن ہے کہ فوڈ سیفٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا فوڈ کے حوالے سے ہونے والے کرائم پر قانون سازی کی ضرورت ہے فوڈ کے کاروبار سے منسلک لوگ کنٹونمنٹ بورڈ کے ایریا میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں کیا کنٹونمنٹ بورڈ کے ایریا میں رہنے والوں کا صاف خوراک کا حق نہیں رکھتے 940 بلین کا فوڈ ہر سال ضائع ہو جاتا ہے مری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر کا جلد قیام عمل میں لایا جارہا ہے مری میں جانے والے سیاحوں کو بہتر خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
عوام کومعیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کا مشن ہے، عاصم جاوید
May 21, 2024